چکوال پولیس کی بڑی کارروائی۔ 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

Spread the love

چکوال پولیس کی بڑی کارروائی۔ 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کے وژن کے مطابق ڈی پی او چکوال کی زیرنگرانی کامیاب بازیابی کی تقریب منعقد

چکوال (چکوال پلس رپورٹ)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی زیرنگرانی تھانہ سٹی چکوال میں مال مسروقہ و بازیافتہ حوالگی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن چکوال ساجد محمود گوندل، اور ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی نے شرکت کی۔ تقریب میں 15 موٹر سائیکلیں، 5 رکشے، اور نقدی سمیت کل 42 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ اور 4 رکنی موٹر سائیکل/رکشہ چور گینگ کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے برآمد شدہ مال مقدمات کی یکسوئی کے بعد مالکان کو واپس دیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق:

  • کل برآمدگی: 15 موٹر سائیکل، 5 رکشے، 17.5 لاکھ نقدی

  • کل مالیت: 42 لاکھ 50 ہزار روپے

  • کارروائی: کرمنل گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا

  • مقدمات: انکشافات کی روشنی میں مقدمات حل کیے گئے

  • More Updates in this link..

ڈی پی او چکوال نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مقصد غریب عوام کو ان کی لوٹی ہوئی رقم و سامان کی واپسی کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ یہ ان کا اصل سرمایہ ہے۔

Chakwal Police more Information in this page..

 

چکوال پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے