
پنجاب پولیس چکوال میں بھرتی – دوڑ ٹیسٹ اور قد و چھاتی پیمائش کا شفاف عمل جاری
چکوال میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی – مکمل تفصیلات
چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی ہدایت پر، پنجاب پولیس ضلع چکوال میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس عمل کی نگرانی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کر رہے ہیں۔ بھرتی کے مختلف مراحل بشمول دوڑ ٹیسٹ، قد و چھاتی پیمائش اور بائیومیٹرک ویریفکیشن مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں۔ پنجاب پولیس میں بھرتی سنہری موقع
دوڑ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد – مکمل سیکیورٹی اور شفافیت
چکوال پولیس میں بھرتی کے دوڑ ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد دھن میرج ہال، جہلم روڈ چکوال میں ہوا جہاں تمام امیدواران کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ ٹیسٹ کے عمل کی مکمل ویڈیو کوریج، ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ، ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی کی گئی تاکہ عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
چکوال پولیس کے فیس بک پیج کو چیک کرنے کے لئے کلک کریں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر سلیکشن و ریکروٹمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا، جس کے چیئرمین DIG ٹریننگ پنجاب منیر احمد ضیاء راؤ تھے۔ سیکریٹری کے فرائض ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے انجام دیے، جبکہ ممبر بورڈ ایس پی RIB سرگودہا ریجن محمد اظہر یعقوب نے نگرانی کی۔ تمام مراحل کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب پولیس میں بھرتی سنہری موقع اگلے مرحلے میں قد و چھاتی پیمائش – اہم ہدایات
پنجاب پولیس ضلع چکوال میں بھرتی کے اگلے مرحلے یعنی قد و چھاتی پیمائش کے لیے تمام امیدواروں کو مقررہ وقت پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدواران کے لیے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
- تمام امیدواران مقررہ تاریخ اور وقت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں رپورٹ کریں۔
- ہر امیدوار کے لیے اصل شناختی کارڈ اور بھرتی فارم سلپ ساتھ لانا لازمی ہے۔
- وقت کی سختی سے پابندی کی جائے، تاخیر سے آنے والے امیدواران شامل نہیں کیے جائیں گے۔
- تمام مراحل کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، اس لیے میرٹ پر بھرتی کی جائے گی۔
ڈی پی او چکوال کی موجودگی – 100 فیصد شفافیت کی یقین دہانی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال خود تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں. اور انہوں نے دوڑ ٹیسٹ کے دوران بھی اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام امیدواران ہمارے لیے برابر ہیں. اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا جانبداری کی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔
پنجاب پولیس میں بھرتی سنہری موقع
پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے. کہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں شامل ہوں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہونے کے لیے . جسمانی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ایمانداری، نظم و ضبط اور عوام کی خدمت کا جذبہ بھی ضروری ہے۔
چکوال پولیس کی جانب سے بھرتی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے. اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ لہذا، جو بھی امیدوار پنجاب پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں. انہیں سخت محنت اور مکمل تیاری کے ساتھ اس عمل میں شریک ہونا چاہیے