ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان، عید پر عوام کی خدمت کے لیے الرٹ

Spread the love

ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان، عید پر عوام کی خدمت کے لیے الرٹ

ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان کے تحت ہمہ وقت تیاری

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان عید ,ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن چکوال میں خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اسٹیشن انچارجز، ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز اور کنٹرول روم انچارج شریک ہوئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی اور وہ اپنے اسٹیشنز پر موجود رہیں گے۔

ریسکیو پوائنٹس کا قیام، 24 گھنٹے الرٹ عملہ

ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان کے تحت ضلع بھر کے عوامی مقامات، عیدگاہوں اور بڑے اجتماعات میں ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان پوائنٹس پر تربیت یافتہ اہلکار چوبیس گھنٹے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ آن کال آفیسرز کو بھی 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کی حفاظت، ریسکیو اہلکاروں کی اولین ترجیح

ریسکیو اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں عوام کی حفاظت کے نام کر دی ہیں۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان کے مطابق ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت بہترین سروسز فراہم کی جا سکیں۔

Please more news in this link

سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ

عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات پر رش کے پیش نظر، ریسکیو کی موجودگی اور فعال رہنا انتہائی ضروری ہے۔ حادثات سے بچاؤ اور فوری امداد کی فراہمی کے لیے عملے کی چھٹیاں ختم کرنا ایک دانشمندانہ قدم ہے۔ ریسکیو 1122 چکوال ایمرجنسی پلان ان تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے