...

Polio Campaign Chakwal: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا UC اوڈھروال کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ پولیس ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
Spread the love

Polio Campaign Chakwal: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا UC اوڈھروال کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ

Sarah Hayat Polio Visit میں ویکسی نیشن ریکارڈ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

UC Odherwal Vaccination ٹیموں کو روزانہ اہداف کے مطابق قطرے پلانے کی ہدایت، اچانک انسپکشنز جاری رکھنے کا اعلان

چکوال: انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر کے ہمراہ یونین کونسل اوڈھروال کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے فیلڈ میں موجود محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف بچوں کو پلائے گئے. پولیو ویکسین کے ریکارڈ کی جانچ کی بلکہ بچوں کی انگلیوں پر کی گئی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا. تاکہ ویکسی .نیشن کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل روزانہ کے طے شدہ اہداف کے مطابق مکمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے. اور اس سلسلے میں ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے اچانک انسپکشنز کا سلسلہ مہم کے اختتام تک جاری رکھا جائے گا. تاکہ کسی بھی کوتاہی کا بروقت سدباب ممکن ہو۔

www.chakwalplus.com

www.youtube.com/chakwalplus

www.facebook.com/c/chakwalplus

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.