ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے عملی کوششیں
اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ضلعی دفاتر تک آسان رسائی، شکایات کا فوری ازالہ یقینی
🔹 حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ضلعی دفاتر تک براہ راست اور آسان رسائی دی جا رہی ہے. تاکہ وہ بغیر کسی دقت کے اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھ سکیں۔
🔹 تیز رفتار ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات چکوال کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی سطح پر تمام محکموں کو فعال کیا گیا ہے. تاکہ ریلیف کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے اور عوام کو تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
🔹 ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح: عوامی مسائل کا مؤثر حل
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ہے۔ اس مقصد کے لیے دفاتر میں سازگار ماحول اور مناسب رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
🔹 شہریوں کو دوستانہ اور آسان ماحول کی فراہمی
شہری جب ضلعی دفتر میں اپنے انفرادی یا اجتماعی مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں . تو انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جہاں وہ بغیر جھجک اور تکلیف کے اپنی شکایات بیان کر سکیں۔
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات چکوال 🔹 تمام محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے سربراہان کو فوری ہدایات جاری کیں. تاکہ شہریوں کی شکایات میں تاخیر نہ ہو اور ہر درخواست پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
مزید خبریں جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں اور چکوال کے حالات سے باخبر رہیں
🔹 عوام الناس کو کھلے دل سے مسائل کے اظہار کی دعوت
ڈپٹی کمشنر چکوال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجک اور برملا اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھیں. تاکہ اُن کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔