بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب — پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ
رات کی تاریکی میں مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا
پاکستان نے تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے
بھارت کا سفید جھنڈا، جورا سیکٹر میں شکست تسلیم
نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا
پاک فضائیہ کا دفاعی نظام مکمل فعال، بھارتی حملے ناکام بنا دیے گئے
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔ حملوں میں مساجد، عبادت گاہوں اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے نہ صرف ان حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا بلکہ دشمن کے پانچ جدید جنگی طیارے، جن میں تین رافیل اور ایک مگ شامل ہے، فضا میں ہی تباہ کر دیے۔ دشمن کی بزدلی اس وقت آشکار ہوئی جب جورا سیکٹر میں بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کر لی۔
ساری دنیا اس حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور دشمن کے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا۔
📢 آئی ایس پی آر کا مؤقف:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت نے چھ مختلف مقامات پر حملہ کیا جن میں مسجد سبحان اللہ (احمدپور شرقیہ)، مریدکے اور مظفرآباد شامل ہیں۔ ان حملوں میں 26 معصوم شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملے بھارتی تنگ نظری کا ثبوت ہیں، جن میں عبادت گاہوں کو بھی نہ بخشا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنایا اور بھٹنڈا، جموں، اور سری نگر میں دشمن کے طیارے تباہ کیے گئے۔ ایک بھارتی کمبیٹ ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ پاکستان کا کوئی جانی یا فضائی نقصان نہیں ہوا۔
🎙 وفاقی وزراء کے بیانات:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ "بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کو اس کی حرکت کا جواب پہلے سے زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔”
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ دشمن کو اس جارحیت پر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور پاکستان اس حملے کو عالمی فورمز پر اُٹھائے گا۔
🚨 ایوی ایشن الرٹ:
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے گئے ہیں۔
🔴 بھارت کی تصدیق:
بھارتی وزارت دفاع نے خود تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا۔ یہ بیان خود بھارتی جارحیت اور ناپاک عزائم کا کھلا ثبوت ہے۔
🇵🇰 پاکستانی قوم کا ردعمل اور مورال:
پاکستان کا مورال انتہائی بلند ہے۔ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کے خلاف سینہ سپر ہو چکی ہے۔ عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اگر بھارت نے مزید حملے کی کوشش کی، تو افواج پاکستان دشمن کے اندر گھس کر منہ توڑ جواب دے گی۔
⚔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بڑا فیصلہ:
نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھارتی حملے کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود طے کرے گا۔ افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ کشمیر کی آزادی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔