کھوکھر زیر میں کفالت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات

Spread the love

کھوکھر زیر میں 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کفالت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گاؤں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت اور ملی نغمہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کی سب سے اہم بات پرچم کشائی کی تقریب تھی، جس میں کفالت فاؤنڈیشن کے ممبران کے علاؤہ گاؤں کے معززین نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کا اہتمام چیف وارنٹ آفیسر ریٹائرڈ اشفاق صاحب نے کیا۔

کفالت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ایک حافظ قرآن کو انعام دیا جا رہا ہے

کفالت فاﺅنڈیشن کے سینئر ممبر راجہ آصف ندیم، نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں مکمل ہونے والے منصوبوں اور ان پر آنے والے اخراجات کا ذکر کیا گیا۔ راجہ آصف ندیم نے تمام کفالت فاؤنڈیشن کے مقامی و بیرون ملک ممبران کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ جس کو عوام نے بھرپور انداز میں سراہا تقریب میں اس سال قرآن مجید حفظ کرنے والے چھ طلباء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اس کے علاؤہ میٹرک میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔تقریب کی خاص بات کھوکھر زیر کیلئے تعلیم کے میدان میں خدمات دے کر ریٹایرڈ ہونے والے اساتذہ جناب مشتاق جعفری (دھیدوال)، ایم طارق کامران (کریالہ)، اور عارف شاہ (کھوکھر زیر) کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں دو طلباء کی ٹیموں کے درمیان کوئز مقابلہ کروایا گیا۔ جس میں دونوں ٹیمیں برابر رہیں۔ تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے جن میں رسہ کشی اور دوڑ شامل تھے۔ ان مقابلوں کی ٹرافیاں ون سٹاپ آئل کے اونر، ملک اصغر کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ، مشہور مزاحیہ فنکار محمد خان شعلہ نے اپنے مزاحیہ پروگرام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

جشن آزادی کی تقریب کا سب سے دلچسپ حصہ "میجک شو” تھا، جسے عوام نے خوب انجوائے کیا۔ اس شو کے انعقاد میں ملک ارشد نوید، راجہ رمیض، انجم چوہان، ملک اکمل ندیم، اور وسیم بھٹی کا خصوصی تعاون شامل تھا۔ میجک شو کے ماہر، پروفیسر بدر عباس، کو حاجی فیاض آرائیں صاحب کی طرف سے پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ کفالت فاﺅنڈیشن کی جانب سے گاؤں کی فری خدمات سرانجام دینے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب کو ٹرافی دی جا رہی ہے

تقریب میں کفالت فاﺅنڈیشن کے نمائندوں راجہ آصف ندیم، حاجی نعیم بھٹی، سر اشفاق، ملک ارشد نوید، اور راجہ احسان نے ملک برادری کی خدمات کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر سعودی عرب اور بیرون ملک مقیم کھوکھر زیری نوجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کفالت فاﺅنڈیشن نے نمایاں ادبی پروگرامز میں حصہ لینے والے طلباء میں بھی شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر ماسٹر نصیر صاحب نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کفالت فاﺅنڈیشن کو ایک بہترین ٹیم ورک قرار دیا۔

شاندار میجک شو کی مکمل ویڈیو دیکھنے
کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

https://youtu.be/WCmMV4F2YzQ

ملک تبسم نواز نے عمدہ ساﺅنڈ سسٹم فراہم کیا، جبکہ میجک شو کے انعقاد میں ملک ارشد نوید کی خصوصی کاوشوں کو سراہا گیا۔ سائیں رضوان اور ملک فرحان اور ملک منظور اور ملک اکمل ندیم کی کفالت فاؤنڈیشن کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا۔ عید قربان کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں بہترین خدمات پر راجہ شہزاد شہادی کو خصوصی انعام دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کفالت ورکرز نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چناب غلام مصطفیٰ ، ملک آصف ، ملک غلام شبیر رحمانی ، حاجی فیاض آرائیں چکوال، ملک غلام رضا، راجہ رمیض، انجم چوہان اور وسیم بھٹی سمیت چکوال سے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا گیا

آخر میں، طارق کباڑیا کی تقریر پر عوام نے انہیں خوب داد دی، اور کفالت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ دوڑ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی راجہ عامر کو حاجی نعیم بھٹی کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا ۔

یہ تقریبات نہ صرف آزادی کی خوشی منانے کا ذریعہ تھیں بلکہ گاؤں کے لوگوں کے درمیان یکجہتی اور محبت کا بھی اظہار تھیں۔ کفالت فاﺅنڈیشن نے اپنی خدمات کے ذریعے گاؤں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے تمام حاضرین نے خوب سراہا۔

 

کھوکھر زیر میں کفالت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام 14 اگست کو ہونے والے پروگرام کی نمایاں تصاویر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے