چھپڑ بازار میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے کا آغاز
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ اب ایک عملی حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ تحصیل انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی ہدایات کی روشنی میں چھپڑ بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ دکانوں کے باہر بنائے گئے غیرقانونی تھڑے گرا دیے گئے. جبکہ مختلف کمپنیوں کے ہورڈنگز اور اشتہاری بورڈز بھی اتار لیے گئے۔
یہ کارروائیاں صبح سویرے عمل میں آئیں. تاکہ عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو۔ چھپڑ بازار جو طویل عرصے سے تنگ گلیوں اور رکاوٹوں کا شکار تھا. اب ایک کھلا اور صاف ستھرا بازار بننے کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
انارکلی بازار میں سخت ایکشن، دکانیں سیل
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انارکلی بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ نے ان دکانداروں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جنہوں نے بارہا نوٹس ملنے کے باوجود احکامات کو نظر انداز کیا۔
جن دکانوں کو سیل کیا گیا ان میں الخیر گارمنٹس، لاثانی گارمنٹس اور اے آر گارمنٹس شامل ہیں۔ ان دکانوں نے اپنا سامان دکان سے باہر سجا رکھا تھا جس سے پیدل گزرنے والوں کیلئے دشواریاں پیدا ہو رہی تھیں۔
یہ ایک واضح پیغام ہے کہ اب شہر میں تجاوزات کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔
✅ حکومت پنجاب کا ماڈل بازار کا وژن: جدید سہولتوں سے آراستہ
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ صرف صفائی یا تجاوزات کے ہٹانے تک محدود نہیں، بلکہ حکومت پنجاب نے چھپڑ بازار کو مکمل طور پر ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت:
تمام بجلی کی تاروں کو زمین دوز (انڈرگراؤنڈ) کیا جائے گا
بازار میں جدید لائٹس نصب کی جائیں گی
عوام کی بیٹھنے کے لیے خوبصورت بنچز لگائے جائیں گے
تمام دکانوں کے سائن بورڈز یکساں اور خوبصورت گولڈن رنگ کے ہوں گے
تمام دکانوں کو ان کے شٹر کے اندر تک محدود کر دیا جائے گا
سڑک کے دونوں طرف موجود تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا
یہ سب اقدامات بازار کو خوبصورت اور عوام دوست بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔
chakwal ke mazeed khabrain janain
✅ بازار اب صاف اور کشادہ نظر آ رہے ہیں
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ کے نتیجے میں اب چھپڑ بازار اور انارکلی بازار دونوں ہی پہلے کی نسبت کھلے کھلے اور آرام دہ دکھائی دیتے ہیں۔ خواتین، بزرگ، اور بچوں کیلئے اب ان بازاروں میں آمد و رفت پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔
ہسپتال روڈ اور دیگر مرکزی سڑکوں سے بھی رکاوٹیں اور غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ چکوال اب ایک ایسے شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں صاف ستھری گزرگاہیں، جدید مارکیٹیں، اور بہتر شہری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
✅ کمیٹی اسکول کی جگہ نیا بازار اور پارکنگ
چکوال میں موجود کمیٹی اسکول کو دوسری جگہ شفٹ کر کے اس کی جگہ پارکنگ ایریا اور ریڑھی سٹالز پر مشتمل نیا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ کی یہ نئی جہت شہر کے عوام کیلئے ایک اہم سہولت کا باعث بنے گی۔ جہاں پہلے لوگوں کو پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی شکایت رہتی تھی، اب وہاں ایک منظم پارکنگ ایریا فراہم کیا جا رہا ہے۔
✅ عوامی خوشی اور انتظامیہ کی داد
یہ سب اقدامات چکوال کی تعمیر و ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ عوامی حلقوں میں انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ لوگ خوش ہیں کہ اب وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بازاروں کا رخ کر سکتے ہیں۔
چکوال ماڈل بازار تجاوزات کا خاتمہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ یہ مستقبل کی بہتر شہری زندگی کی بنیاد ہے۔