چکوال کی مونگ پھلی: بھنی ہوئی سوغات کی مانگ میں اضافہ

Spread the love

چکوال کی مونگ پھلی: بھنی ہوئی سوغات کی مانگ میں اضافہ

چکوال کی مونگ پھلی کی بڑھتی ہوئی طلب

چکوال کی مونگ پھلی سردیوں کی سب سے مشہور سوغات ہے۔ جیسے جیسے سردی بڑھتی ہے، بھنی ہوئی مونگ پھلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریلوے روڈ اور غلہ منڈی کے آس پاس بھٹیاں اس سیزن کا اہم حصہ ہیں، جہاں مختلف طریقوں سے چکوال کی مونگ پھلی بھونی اور فروخت کی جاتی ہے۔


چکوال کی ریلوے روڈ پر مونگ پھلی بھوننے والی بھٹیاں
ریلوے روڈ چکوال پر مونگ پھلی کو بھوننے والی بھٹیاں

چکوال کی مونگ پھلی بھننے کے دو اہم طریقے

  1. روایتی دستی طریقہ چکوال کی مونگ پھلی روایتی بھٹیوں پر ہاتھوں سے بھونی جاتی ہے۔ اس میں مزدور مونگ پھلی کو بھٹی میں ڈال کر چپو چلاتے ہیں، جس سے یہ آہستہ آہستہ بھن جاتی ہے۔ اس طریقے سے چکوال کی مونگ پھلی کا منفرد ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

  2. جدید مشینی طریقہ جدید بھٹیوں پر بجلی سے چلنے والی مشینوں کے ذریعے زیادہ مقدار میں چکوال کی مونگ پھلی جلدی بھون لی جاتی ہے۔ یہ طریقہ وقت اور محنت دونوں بچاتا ہے۔

 

ریلوے روڈ چکوال پر ایک پٹھان ہاتھ سے مونگ پھلی بھون رہا ہے۔
چکوال کے ریلوے روڈ پر مہمند ایجنسی کا ایک پٹھان روایتی طریقہ سے مونگ پھلی بھون رہا ہے

چکوال کی مونگ پھلی کے کاروبار میں پٹھان مزدوروں کا کردار

ریلوے روڈ کی بھٹیوں پر کام کرنے والے زیادہ تر مزدور مہمند ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پٹھان مزدور مونگ پھلی کے سیزن میں چکوال آ کر بھٹیاں لگاتے ہیں، اور چکوال کی غلہ منڈی سے مونگ پھلی خرید کر بھنی ہوئی مونگ پھلی تیار کرتے ہیں۔ یہ بھنی ہوئی مونگ پھلی سردیوں میں چکوال کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی پہنچائی جاتی ہے۔


چکوال کی مونگ پھلی کے ریٹ: غلہ منڈی سے بھٹی تک

  • غلہ منڈی میں ریٹ
    چکوال کی مونگ پھلی اس سال غلہ منڈی میں 10,000 روپے سے 20,000 روپے فی من تک دستیاب ہے۔

 

چکوال کے ایک پٹھان نے تاجکستان سے لائی ہوئی مونگ پھلی بھی رکھی ہوئی ہے
تاجکستان کی مونگ پھلی چکوال کے ریلوے روڈ پر ایک پٹھان کی بھٹی پر موجود ہے
  • بھنی ہوئی مونگ پھلی کے ریٹ
    بھٹیوں پر چکوال کی بھنی ہوئی مونگ پھلی 400 روپے فی کلو سے 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اگر آپ بھنی ہوئی مونگ پھلی من کے حساب سے خریدنا چاہتے ہیں، تو یہ 16,000 روپے سے 28,000 روپے فی من تک مل سکتی ہے۔

 

تفصیلی ویڈیو دیکھنے کیلئے آپ کلک کریں

مونگ پھلی کی تفصیلی رپورٹ کیلئے ۔ کلک کریں

بھونی ہوئی مونگ پھلی کی تفصیل جاننے کیلئے ۔ کلک کریں


چکوال کی مونگ پھلی کی کوالٹی اور خریداروں کا رجحان

چکوال کی بھٹیاں زیادہ تر درمیانے درجے کی مونگ پھلی فروخت کرتی ہیں تاکہ عام خریدار آسانی سے خرید سکیں۔ چکوال کی غلہ منڈی اور ریلوے روڈ چند بھٹیاں مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چکوال کی مونگ پھلی بھی فراہم کرتی ہیں، لیکن خریداروں کی اکثریت معیار کی زیادہ جانچ کیے بغیر خریداری کر لیتی ہے۔


غلہ منڈی سے چکوال کی مونگ پھلی خریدنے کا فائدہ

اگر آپ چکوال کی مونگ پھلی خود غلہ منڈی سے خرید کر بھنواتے ہیں، تو یہ زیادہ سستا پڑتا ہے۔ بھٹیوں والے 50 روپے فی کلو کے حساب سے چکوال کی مونگ پھلی بھون کر دیتے ہیں۔

 

 

ریلوے روڈ چکوال پر ایک پٹھان کی بھٹی پر موجود مونگ پھلی کا ڈھیر
ایک پٹھان نے مونگ پھلی بھوننے کیلئے ڈھیر لگا رکھا ہے ، جسے صفائی کے بعد بھونا جائے گا

چکوال پلس کے ذریعے چکوال کی مونگ پھلی کی خریداری

اگر آپ چکوال کی مونگ پھلی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو چکوال پلس آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے۔ ہم آپ کو چکوال کی غلہ منڈی یا بھٹیوں کے مالکان سے مناسب نرخوں پر چکوال کی مونگ پھلی خریدوا کر فراہم کر سکتے ہیں۔

whatsapp. 0333-5784937

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے