چکوال میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں ، رکشوں کو بند کر دیا جائے گا، ڈی ایس پی ٹریفک چکوال

Spread the love

چکوال میں رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں۔غیر قانونی رکشوں ، چھوٹی عمر کے ڈرائیورں اور دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے رکشوں کو چکوال کی سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک چکوال راجہ شکیل نے ٹریفک افسران کے ہمراہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے بتایا کہ چکوال میں غیر قانونی رکشوں کی بھرمار ہے۔ چھوٹی

ڈی ایس پی ٹریفک چکوال راجہ شکیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں

عمر کے رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک کے بہاﺅ میں خلل پیدا ہوتا ہے اسی طرح دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے رکشوں اور ان کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں ایسی کوئی جگہ نہیں تھی کہ اتنی زیادہ تعداد میں رکشوں کو پکڑنے کے بعد کہاں پر رکھا جائے گا۔ اب جب کہ جگہ دستیاب ہے تو فوراً آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ اور ان رکشوں کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب کہ تک کوئی موثر گارنٹی نہیں مل جاتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو دوسرے اضلاع سے یہاں آ کر رکشہ چلا رہے ہیں ان کو واپس اپنے اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ وگرنہ ان کے رکشے بند کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فت پاتھ پر قبضہ مافیا قابض ہو چکا ہے۔ ان رکشوں کی وجہ سے مسائل زیادہ ہو رہے ہیں۔ اس لئے پیدل چلنے والوں کا استحقاق بحال کیا جائے گا اور بازاروں میں بھی رکشہ جانے کی پابندی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ اور سیاستدانوں کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے کہ ان رکشوں کے خلاف آپریشن سے عام لوگوں میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ عوام الناس ان رکشوں کی وجہ سے بہت تنگ آ چکے ہیں۔ گاڑی مالکان کو چاہئے کہ اپنی گاڑیاں پیلی لائن کے اندر کھڑی کریں۔ بصورت دیگر لفٹر کے ذریعے ان کی گاڑیاں اٹھا لی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ غیر قانونی اڈوں کو بھی ختم کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شکیل نے مزید کہا کہ اس آپریشن سے چکوال میں ٹریفک کو سنوارنے اور قانون کے مطابق چلانے کا اہلیان چکوال کا دیرینہ مطالبہ اور خواب پورا ہوگا۔ اور اہلیان چکوال سکھ کا سانس لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے