چکوال میں سنٹر میڈینز کی صفائی: ٹریفک حادثات میں کمی کی جانب اہم قدم
غیر ضروری جھاڑیاں، محدود ویزیبلٹی اور بڑھتے حادثات
چکوال میں گزشتہ چند برسوں کے دوران جہلم روڈ، ٹواین روڈ اور دیگر علاقوں میں متعدد ڈبل روڈز تعمیر کیے گئے. جو بلاشبہ شہر کی ترقی اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کی جانب ایک مثبت قدم تھا۔ تاہم ان سڑکوں کے درمیان بنائے گئے. سنٹر میڈینز اور ان میں موجود غیر ضروری پودے اور بے قابو گھاس اب ایک سنگین مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔
ان سنٹر میڈینز میں اگنے والی گھاس اور جھاڑیاں اس قدر بلند ہو چکی ہیں .کہ خاص طور پر یو ٹرنز، شارٹ ٹرنز اور کراس پوائنٹس پر سامنے سے آنے والی گاڑی، موٹرسائیکل یا رکشہ نظر نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ متعدد مقامات پر روڈ کراس کرتے وقت حادثات پیش آ چکے ہیں. جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بے شمار افراد زخمی ہوئے۔
برسات اور ساون کے موسم میں یہ گھاس مزید پھیل جاتی ہے. جو ویزیبلٹی کو مزید کم کر دیتی ہے۔ بعض مقامات پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے پودے بھی یو ٹرنز کے بالکل قریب موجود ہیں. جو اب بڑے ہو کر ٹریفک کے لیے رکاوٹ بن چکے ہیں۔ ان کا مقصد خوبصورتی تھا. مگر عملی طور پر یہ پودے حادثات کا سبب بنتے رہے۔
ضلعی انتظامیہ کا بروقت اور ذمہ دارانہ فیصلہ
روڈ سیفٹی اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات .کی ہدایت پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں مرکزی سڑکوں کے درمیان موجود سنٹر میڈینز سے جھاڑیوں اور غیر ضروری پودوں کی باقاعدہ صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سڑکوں پر ویزیبلٹی کو بہتر بنانا. اور حادثات کے خدشات کو کم کرنا ہے۔
اسی طرح جہلم روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موصول ہونے والی شہری شکایات کے پیشِ نظر وہاں بھی جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ ٹریفک سیفٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے . تاکہ شہریوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
فوری اور مکمل صفائی ناگزیر
شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ یہ صفائی مہم محض چند مقامات تک محدود نہ رکھی جائے . بلکہ ضلع بھر کی تمام سڑکوں، یو ٹرنز اور کراس پوائنٹس پر فوری اور مکمل طور پر عمل میں لائی جائے۔ سنٹر میڈینز کو اس انداز میں ڈیزائن اور برقرار رکھا جائے . کہ وہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک سیفٹی کو بھی یقینی بنائیں۔
اگر بروقت اور مستقل بنیادوں پر یہ اقدامات جاری رکھے جائیں تو نہ صرف حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ شہری اعتماد کے ساتھ سڑکیں استعمال کر سکیں گے۔


