چکوال اور نوا میں اگلے تین روز موسم ابر آلود اور بارش کا امکان، سردی میں نمایاں اضافہ متوقع
چکوال اور گردونواح میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں. اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ شام تقریباً سات بجے کے بعد موسم بارش کی صورت اختیار کر سکتا ہے . جبکہ رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد موسم ابر آلود رہے گا. تاہم آج مزید بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 31 دسمبر کو چکوال میں دن بھر. ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا آغاز صبح آٹھ بجے کے قریب ہوگا جو دوپہر بارہ بجے تک نسبتاً زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے، بعد ازاں وقفے وقفے سے شام سات بجے تک ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔ رات دس بجے کے بعد بارش کی شدت میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے، جس کا امکان تقریباً 70 فیصد ظاہر کیا جا رہا ہے، جو رات گیارہ بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔
mazeed mukamil report ke liay link click karain.
جمعرات کے روز بھی صبح سات سے آٹھ بجے کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ دن گیارہ بجے کے قریب مختصر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد موسم آہستہ آہستہ صاف ہونا شروع ہو جائے گا، اگرچہ کہیں کہیں ہلکے بادل موجود رہیں گے، تاہم مجموعی طور پر بارش کا امکان کم ہے۔
بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ درجہ حرارت کم ہو کر 8 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ موسم صاف ہونے کی صورت میں درجہ حرارت 14 سے 15 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی. تاہم شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باہر نکلتے وقت گرم کپڑے، کوٹ، مفلر اور چادروں کا استعمال کریں. تاکہ سردی سے محفوظ رہا جا سکے۔




