...

جلال پور شریف، جہلم میں سکندرِ اعظم کی تاریخی یادگار

Spread the love

جلال پور شریف، جہلم میں سکندرِ اعظم کی تاریخی یادگار

جہلم کے تاریخی قصبے جلال پور شریف میں قائم سکندرِ اعظم کی یادگار برصغیر کی اُن چند علامتی نشانیوں میں شامل ہے. جو یونانی اور مقامی تاریخ کے سنگم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس یادگار کی تعمیر میں یونان کی جانب سے خصوصی دلچسپی اور تعاون شامل رہا. جس کا مقصد سکندرِ اعظم کے اس تاریخی سفر کو محفوظ کرنا تھا. جو اسے یونان سے برصغیر تک لے آیا۔

Please watch more informative videos in this link.

اس یادگار کا سنگِ بنیاد 24 مئی 1997ء کو یونان کے اُس وقت کے سفیر نے رکھا۔ بعد ازاں اس یادگار میں ایک خاص دیوار شامل کی گئی. جسے اعزازی دیوار کا درجہ دیا گیا. جہاں اُن شخصیات کے نام کندہ کیے گئے. جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس اعزازی دیوار کا افتتاح 18 اکتوبر 1998ء کو عمل میں آیا۔

یادگار کی بالائی سطح پر ایک اہم سنگی نقش نصب ہے. جس میں سکندرِ اعظم کے یونان سے لے کر جلال پور شریف تک کے تاریخی راستے، فتوحات اور دریائے جہلم کے کنارے قائم کیے گئے. کیمپوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس نقش کی نقاب کشائی 28 جنوری 2001ء کو پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی. جس سے اس یادگار کو قومی سطح پر بھی ایک نمایاں پہچان ملی۔

یہ یادگار جلال پور شریف کے قریب، وادی چمکون اور نگیال کی سمت جانے والی سڑک کے کنارے واقع ہے۔  یہی وہ علاقہ ہے جہاں سکندرِ اعظم نے درۂ کھنڈر کی برساتی گزرگاہ عبور کرنے کے بعد، مہاراجہ پورس کے خلاف جنگ کی تیاری کے لیے دریائے جہلم کے کنارے اپنا مرکزی کیمپ قائم کیا تھا۔ تاریخی روایات کے مطابق، سکندر کے دیگر جرنیل بھی دریائے جہلم کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے کیمپ لگائے ہوئے تھے. اور مرکزی حکم کے منتظر تھے۔

Please watch more informative videos in this link.

جب دریائے جہلم کو عبور کرنے کا فیصلہ ہوا تو یہ عبور ایک ہی مقام سے نہیں بلکہ مختلف مقامات سے کیا گیا. تاکہ مہاراجہ پورس کی افواج کو حیرت اور دباؤ میں رکھا جا سکے۔ یہی وہ فیصلہ تھا . جس نے برصغیر کی تاریخ کا ایک اہم باب رقم کیا. اور آج جلال پور شریف میں قائم یہ یادگار اسی داستان کی خاموش گواہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.