چکوال کے خوبصورت مناظر میں، کئی دیہاتوں میں بڑے ڈیزل انجن کی گونج سنائی دیتی تھی۔ یہ شاندار مشینیں مختلف ضروری کاموں کی بنیاد تھیں، جن میں آٹا پیسنا، کپاس کی جننگ، تیل نکالنا اور لکڑی کاٹنا شامل ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ اور جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے، یہ انجن تاریخ کے دھندلکوں میں گم ہونے لگے اور ان کی جگہ چھوٹے انجن اور برقی موٹریں لینے لگیں۔ تاہم، کچھ دیہاتوں میں یہ مشینی عجائبات اب بھی کام کر رہے ہیں، جو ماضی کی تخلیقی صلاحیتوں کی گواہی دیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی دیہات جہاں یہ انجن آج بھی استعمال ہو رہا ہے وہ ہے ، بلکسر۔
بلیک ڈیزل انجن کیسے کام کرتا ہے؟
بلیک ڈیزل انجن ایک قدیم میکانیکی آلہ ہے جو ڈیزل کو استعمال کر کے چلایا جاتا ہے۔ اس کو چلانے کیلئے بھی تکنیک چاہئے ہوتی ہے۔ انجن کو سٹارٹ کرنے کے لئے ایک سے زائد بندوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انجن کو سٹارٹ کرنے کے لئے اسے ایک ہینڈل کے ذریعے گھمایا جاتا ہے۔ جب اس کی رفتار تیز ہوتی ہے تو وہ سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ جب سٹارٹ ہوتا ہے تو پھر آہستہ آہستہ اس کی رفتار تیز ہونا شروع ہوتی ہے پھر اس کو مختلف پلیوں اور بیلٹوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے اس سے چکی ، آرا ، پنجائی مشینیں چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ جو بھی کام کرنا ہو اس کے مطابق اس حصے کو جوڑا جاتا ہے اور وہ چلنا شروع ہو جاتا ہے۔ جس کو اس سے الگ کرنا مقصود ہو تو اس کے بیلٹ کو پلی سے اتار دیا جاتا ہے۔ یوں وہ حصہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس انجن اور چکی کی آواز دوسرے لوگوں تک پہنچانے کیلئے چھت کے اوپر دھواں خارج کرنے والے پائپ کے اوپر بنسری نما آلہ لگایا جاتا ہے جس سے اس کی آواز دور دور تک جانا شروع ہو جاتی ہے۔ اور لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس وقت انجن سٹارٹ ہے۔ چکی چل رہی ہے۔
بلیک ڈیزل انجن کے کام
بلیک ڈیزل انجن کی مختلف صلاحیتوں نے انہیں دیہاتی زندگی میں انتہائی اہمیت دی تھی۔ یہاں کچھ اہم کام ہیں جن کے لیے انہیں استعمال کیا جاتا تھا
https://www.youtube.com/watch?v=uAq3kV2red8
آٹا پیسنا
بلیک ڈیزل انجن آٹا پیسنے کا کام لیا جاتا تھا۔ جسے ایک پلی کے ذریعے پٹے سے جوڑا جاتا تھا۔ اس کے اوپر پتھر کے پڑ لگے ہوتے تھے جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوتے تھے۔ ان کے اوپر سوراخ ہوتا ہے۔ اوپر ایک حصے میں دانے ڈال دیئے جاتے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ دانے اس سوراخ کے ذریعے پڑوں کے اندر جاتے تھے وہ پڑ تیزی سے حرکت کرتے اور آٹا دانے پیسنا شروع ہو جاتے۔ پھر جو آٹا تیار ہوتا وہ ایک طرف سے باہر آنا شروع ہو جاتا اسے توڑے یا بوری میں ڈال لیا جاتاہے۔
چاول صاف کرنا
یہ انجن چاول کی صفائی کے لئے بھی استعمال ہوتے تھے، جس میں چاول کو چھلکوں سے جدا کیا جاتا تھا۔
پانی نکالنا
بعض اوقات، بلیک ڈیزل انجن کو پانی نکالنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا، جو آبپاشی اور گھریلو استعمال کے لئے پانی کا قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرتا تھا۔