چکوال میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز –ڈپٹی کمشنر چکوال نے افتتاح کر دیا
📌 چکوال میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز
پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز ‘چکوال میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کر دیا۔ یہ مہم پولیو 21 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
👶 257000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
چکوال اور تلہ گنگ میں جاری پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس عظیم مہم میں 1684 موبائل ٹیمیں، 38 ٹرانزٹ ٹیمیں، اور 96 مستقل ٹیمیں شامل ہوں گی، جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔
🏘️ 83 یونین کونسلیں اور 4 تحصیلیں مہم میں شامل
ضلع بھر کی 4 تحصیلوں اور 83 یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاؤ کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ ہر علاقے میں تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں تک بروقت رسائی حاصل کریں گی تاکہ کوئی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہ جائے۔
🧑👩👧👦 والدین کی ذمہ داری – بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے والدین سے اپیل کی ہے .کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پولیو سے بچاؤ کی مہم میں ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ اگر والدین اپنا کردار ادا کریں تو یہ مرض ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔
🚨 پولیو جیسا مرض صرف احتیاط سے روکا جا سکتا ہے
پولیو لاعلاج مرض ہے .جو بچوں کو معذوری کی طرف لے جاتا ہے. لیکن پولیو سے بچاؤ کی مہم کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ ہر بچہ اس مہم کا حصہ بنے تاکہ ہمارا مستقبل صحت مند ہو۔
✅ چکوال پلس کی اپیل – مہم کا ساتھ دیں، بچوں کا مستقبل بچائیں
چکوال پلس اپنے قارئین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں. ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں. اور اپنے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھیں۔ یہ پولیو سے بچاؤ کی مہم ہمارے بچوں کے محفوظ کل کی ضمانت ہے۔