چکوال کے مرکز میں واقع چوہدری لیاقت علی خان کا سیاسی ڈیرا: عوامی خدمت کی شاندار داستان

Spread the love

چکوال کے مرکز میں واقع چوہدری لیاقت علی خان کا سیاسی ڈیرا: عوامی خدمت کی شاندار داستان

 چوہدری لیاقت علی خان کا سیاسی ڈیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے عوامی خدمت کا ایک شاندار استعارہ بن کر ابھرا ہے۔ یہاں آنے والے افراد کو ہمیشہ احترام اور خلوص سے خوش آمدید کہا جاتا ہے، اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس ڈیرے کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں کسی بھی قسم کے سوالات کیے بغیر، ہر کسی کو محبت اور عزت دی جاتی ہے، جس کی بدولت سائلین دعاوں کے ساتھ رخصت ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) چکوال کے رہنما چوہدری لیاقت علی خان
چوہدری لیاقت علی خان (مرحوم) کی فائل فوٹو

چوہدری لیاقت علی خان: چکوال کی مٹی کا فرزند اور عوامی خدمت کا علمبردار

چوہدری لیاقت علی خان، چکوال کی سرزمین کے سپوت، 1949ء میں چوہدری نذر محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم میونسپل پرائمری سکول چکوال سے حاصل کی. میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول چکوال سے پاس کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج چکوال میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 1970ء میں کالج الیکشن میں یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے. اسی وقت سے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا۔ ان کی شخصیت میں عاجزی، انکساری، اور خلوص کا رنگ نمایاں تھا. جو انہیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ دینے کا باعث بنا۔

سیاسی زندگی اور کامیابیاں: چوہدری لیاقت علی خان کی بے مثال جدوجہد

چوہدری لیاقت علی خان کی سیاسی زندگی میں بے شمار کامیابیاں شامل ہیں۔ 1985ء کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت ہمیشہ ان کی خدمات اور عوام کے ساتھ ان کی قربت کا مظہر رہی۔ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑتے ہوئے انہوں نے اپنے مخالفین کو بارہا شکست سے دوچار کیا . عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔

عوامی خدمت کے منصوبے: چوہدری لیاقت علی خان کی بے لوث کاوشیں

چوہدری لیاقت علی خان نے چکوال اور اس کے نواحی علاقوں میں بے شمار عوامی خدمت کے منصوبے مکمل کیے۔ ان کی کاوشوں میں سڑکوں، گلیوں، واٹر سپلائی سکیموں، ہسپتالوں کی اپڈیشن، بائی پاسز کی تعمیر، بوائز اور گرلز کالجوں کا قیام، سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی توسیع، اور بجلی کے وولٹیج کے مسائل کا حل شامل ہیں۔ چوہدری صاحب کی عوامی خدمت کے ان منصوبوں کی بدولت آج بھی چکوال کے مختلف علاقوں میں ان کی خدمات کی گواہی دینے والے بورڈز آویزاں ہیں۔

چوہدری لیاقت علی خان کا وفاشعاری کا سفر

چوہدری لیاقت علی خان کی سب سے بڑی خصوصیت ان کی اپنے لیڈر کے ساتھ بے لوث وفاشعاری تھی۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے لیڈر کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا، اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی وفا اور خلوص کی بدولت وہ کمزور طبقوں کے حقوق کے لیے ایک طاقتور آواز بن کر ابھرے۔

چوہدری لیاقت علی خان کی وفات: ایک عہد کا خاتمہ

30 اکتوبر 2017ء کو چوہدری لیاقت علی خان کی طویل علالت کے بعد وفات ہوگئی۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی چکوال کی سیاست کا ایک عظیم باب بند ہو گیا. لیکن ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری صاحب کے بعد ان کی اہلیہ بیگم عفت لیاقت علی خان اور بیٹوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان (ایم پی اے) ہیں۔ وہ بھی سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ جب کہ ان کے چھوٹے صاحبزادے چوہدری سلطان شہر یار علی خان ہیں۔ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوتے ہیں۔

چوہدری لیاقت علی خان مسلم لیگی رہنما چکوال کے متعلق مزید جاننے کیلئے ، کلک کریں

 

چکوال کی سیاست میں چوہدری لیاقت علی خان کا کردار

چوہدری لیاقت علی خان کا نام آج بھی چکوال کی سیاست میں لازم و ملزوم ہے۔ان کی شخصیت میں عاجزی ، انکساری اور محبت رچی بسی تھی۔ یہی خصوصیت انہیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھا ہوا ہے۔
۔ بقول شاعر:

"رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے”

چکوال کے لیے چوہدری لیاقت علی خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

چوہدری لیاقت علی خان نے چکوال کی عوام کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات کے باوجود، ان کی شخصیت اور خدمات کی روشنی آج بھی چکوال کی سیاست میں موجود ہے، اور ان کے قائم کردہ سیاسی ڈیرے کے دروازے آج بھی عوام کے   امید کرتے ہیں کہ  چکوال کے مرکز میں واقع چوہدری لیاقت علی خان کا سیاسی ڈیرا ہمیشہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتا رہے گا۔

چکوال پلس یوٹیوب چینل کی ویڈیوز دیکھنے کیلئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے