افواجِ پاکستان کا بھرپور جوابی وار: آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کا آغاز، اہم فوجی مراکز تباہ
وزیر دفاع کا دبنگ پیغام: ’’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا‘‘
آپریشن "بنیان المرصوص” کے تحت بھارت کے کئی اہم فوجی مراکز تباہ
پاکستان کا دفاع فولادی عزم کے ساتھ، دشمن کی جارحیت کا کرارا جواب
بھارتی افواج کی جانب سے کی گئی جارحیت کے بعد پاک فوج نے فوری اور فیصلہ کن انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ آپریشن اپنے نام کی طرح ایک "آہنی دیوار” ثابت ہو رہا ہے، جس نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج نے بھارت میں اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ان مقامات میں شامل ہیں:
ایئربیس ادھم پور
براہموس میزائل کا ذخیرہ
پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ
اُڑی کا سپلائی ڈپو
بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ
ان حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے، اور بھارت کی جنگی مشینری کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایک زوردار ٹویٹ قومی جذبے کی بہترین عکاسی کرتا ہے:
"جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا”
اللہ اکبر
پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد
یہ ٹویٹ پوری قوم کے جذبات کا ترجمان بن گیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان امن پسند ضرور ہے، مگر اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔لنک
اب فیصلہ دشمن کے ہاتھ میں ہے، ورنہ پاکستان کے شیر جاگ چکے ہیں… اور بنیان المرصوص بن چکی ہے اُس دیوار کا نام، جس سے ٹکرا کر دشمن کی ہر چال پاش پاش ہو رہی ہے!